اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت کے اہلکاروں نے بیت المقدس میں ایک ۱۶ سالہ لڑکی کو اس جرم میں گرفتار کر لیا کہ اس نے جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں وہ فلسطین کی حمایت میں ہیں۔شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان لڑکی صہیونی سپاہیوں کے اس اقدام سے مبہوت رہ گئی اور اپنے دفاع میں کچھ بھی نہ کہہ سکی۔کچھ گھنٹے بعد صہیونی حکومت نے میڈیا پر اعلان کر دیا کہ اس لڑکی نے چاقو سے پولیس افسر پر حملہ کیا جس کی وجہ سے اسے گرفتار کیا ہے۔موقع پر موجود شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکی کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے اس نے کسی پولیس افسر پر حملہ نہیں کیا۔ اسرائیلی پولیس اس کو گرفتار کرنے کے بعد اس پر سراسر الزام عائد کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲